پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل ملتوی ہونے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL 10 Resumes: New Schedule Finalized
FILE PHOTO

پاکستان میں گزشتہ روز میزائل حملوں اور آج مسلسل جاری ڈرون حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مسلسل دراندازی اور جارحانہ اقدامات کے باعث آئندہ پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

وزارت داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی ایک ہنگامی میٹنگ جلد متوقع ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز جاری رکھے جائیں یا نہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آج بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے ہیں جنہیں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 25بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون مار گرانے کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ گھوٹکی میں ایک عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔

Related Posts