بھارت کے ڈرون حملے کے بعد لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman arrested in Khanewal for filing fake rape case to blackmail man
ONLINE/ FILE PHOTO

بھارت کی جانب سے ڈرون حملے اور مسلسل بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر لاہور شہر کو جمعرات کے روز ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

متعلقہ حکام نے پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے دوبارہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو تمام متعلقہ محکمے فوری طور پر مشترکہ طور پر ریسکیو اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی کارروائیاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے اندر متعدد مقامات پر حملے کیے، جن میں مساجد کو شدت پسند تنظیموں کے مبینہ ہیڈکوارٹر قرار دے کر نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں 31 عام شہری شہید ہوئے۔

اس کے بعد 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ڈرونز بھیجے۔

ایک ڈرون لاہور ایئرپورٹ کے قریب مار گرایا گیا جبکہ اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں 25 ڈرونز بھیجے گئے جن کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts