کیا اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ سسٹم سائبر اٹیک سے معطل ہوگیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر سروس معطل ہونے کی اطلاعات وائرل ہیں، فوٹو پاکستان ٹوڈے

پاک بھارت کشیدگی اور سائبر وار، نیشنل سرٹ، مالیاتی ادارے اور ان کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، اس سلسلے میں نیشنل سرٹ نے عوامی آگہی کیلئے ہدایت جاری کردی ہے۔

اےٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ٹی ایم بند ہونے اور آن لائن بینکنگ کے بارےمیں جھوٹی افواہوں سے ہوشیار رہیں۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے، کوئی اے ٹی ایم بند ہوا ہے نہ ہی کوئی سائبر حملہ رپورٹ ہوا ہے، مالیاتی ادارے اور ان کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں۔

اپنے اے ٹی ایم کارڈز اور بینکنگ معلومات کسی سے شیئر نہ کریں، فراڈ سے بچیں، مشکوک لنکس پر کلک سے گریز کریں، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں، اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے مشین کا جائزہ لیں، کوئی غیر معمولی چیز ہو تو فوراً اطلاع دیں۔

جھوٹے پیغامات کا مقصدعوام میں غیر ضروری خوف، الجھن اور بے چینی پیدا کرنا ہے، ان وائرل پوسٹس میں بیان کردہ کسی بھی خطرے کی کوئی مستند بنیاد موجود نہیں۔

Related Posts