جنگی صورتحال کے باعث کشمیر و لاہور میں امتحانات منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کیمبرج سسٹم کے تحت او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے گئے جبکہ علامہ اقبال یونیورسٹی نے بھی آزاد کشمیر میں جمعرات 8 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں

برٹش کونسل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج (بدھ) لاہور میں سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ بھارتی ڈرون خطرات کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

منسوخی کا اطلاق صرف لاہور پر ہوگا ہے جبکہ کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں جمعرات 8 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ ریجنز میں امتحانات 17 جون 2025 کو ری شیڈول کیے گئے ہیں۔

دونوں فیصلے علاقائی کشیدگی اور سرحد پار بڑھنے کے خدشات کے درمیان سخت احتیاط کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related Posts