شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ کو ملکی خودمختاری کے دفاع کے عزم آگاہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہرقیمت پردفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں، عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی جس سے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Related Posts