پاکستان کیساتھ کشیدگی، بھارتی میدانوں میں بھی خوف کے سائے، آئی پی ایل میچز معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

IPL 2025: Thursday's Match Canceled, Will Remaining Matches Be Played or Postponed?
INDIA TODAY

انڈین پریمئر لیگ 2025 میں جمعرات کے روز دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والا میچ کشیدہ حالات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اس میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دیوجیت سائکیا نے اس حوالے سے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے دہلی اور پنجاب کے درمیان ہونے والے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں، تماشائیوں اور معاون عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، وہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔”

ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے علاوہ کسی دیگر میچ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے بھی اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “ہم موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے سامنے حالات مسلسل بدل رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔”

بی سی سی آئی نے اس تمام صورتحال میں کہا کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، وہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ فی الحال جمعہ کو ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

Related Posts