کون سا مشہور کرکٹر کوکین سپلائی میں ملوث قرار پایا ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسپورٹس ٹیک)

سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل سڈنی میں کوکین کی سپلائی میں حصہ لینے کا جرم ثابت ہونے کے بعد جیل سے بچ گئے ہیں مگرانہیں کمیونٹی سروس کی سزا کرنا پڑے گا۔

عدالت کی جانب سے اسٹورٹ میک گل کو ایک سال اور دس مہینے کی اِنٹینسو کرکشن آرڈر کے لیے سزا سنائی گئی۔ اس دوران قید میں جانے کے بجائے 495 گھنٹے کی کمیونٹی سروس ورک کرنا ہوگا اور ڈرگ ٹیسٹنگ سے گزرنا ہوگا۔

اپریل 2021 میں اپنے کوکین ڈیلر اور اپنے ساتھی کے بھائی، مارینو سوتیروپولوس کے درمیان ہونے والے ایک تعارف کے دوران، 54 سالہ شخص کو ان الزامات پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا جس میں اس نے ایک بڑی تجارتی مقدار میں ممنوعہ منشیات کی فراہمی میں حصہ لیا۔

رواں برس مارچ میں جیوری کو معلوم ہوا کہ سابق لیگ اسپنر نے اپریل 2021 میں ڈرگ ڈیلر اور اپنے برادرِ نسبتی کے درمیان ڈیل میں منشیات سپلائی کی تھیں۔

جیوری اراکین نے اسٹورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی کمرشل سپلائی کا مرتکب نہیں پایا۔ البتہ ان کو کوک کی غیر قانونی مقدار سپلائی کرنے کے چھوٹے جرم میں ملوث پا کر سزا سنائی گئی۔

Related Posts