سیز فائر کے باوجود بہاولپور اور سرینگر میں دھماکوں کی آوازیں

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے بھی تصدیق کردی، فوٹو ریڈ اٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود مقامی ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

نجی چینل آج نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

سرینگر میں موجود روئٹرز کے نامہ نگار کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ دھماکے اس وقت رپورٹ ہوئے ہیں جب امریکہ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کی فوجوں نے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بھارتی وقت کے مطابق 5 بجے لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا۔ سیزفائر کے باوجود کشیدگی برقرار ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 12 مئی کو دوبارہ ہونے والے ہیں۔

Related Posts