کے الیکٹرک کی گاڑی نے تین سالہ بچہ کچل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

واقعہ بلدیہ میں پیش آیا، علامتی فوٹو

شہر قائد کراچی کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ کے توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔

حادثے کے بعد متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت  3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا کہ حادثہ کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ متوفی بچہ اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے کے ہیں، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts