پشاور سمیت کے پی کے کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

لوگ خوف زدہ ہوکر کھلے علاقوں کی طرف دوڑ پڑے، علامتی فوٹو

خیبرپختونخوا کے دار الحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو 10 بج کر تین منٹ پر پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کی طرف چلے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔5 ریکارڈ کی گئی۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Related Posts