تعلیمی ادارے پیر 12 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اور بھارت کے درمیان  کشیدگی کے خاتمے کے  بعد راولپنڈی میں تعلیمی ادارے پیر 12 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

راولپنڈی بورڈ کے سرکلر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے جاری سالانہ امتحانات بھی کل معمول مطابق ہوں گے۔ سرکلر کے مطابق منسوخ کردہ 2 پیپرز کے لیے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔

محکمہ تعلیم نے اس دوران ہونے والے تمام امتحانات بٓبھی منسوخ کردیئے تھے تاہم اب ان کی نئی تاریخ جاری کی جائیں گی ۔

Related Posts