وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کیلئے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔
بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جا سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، بجٹ میں خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر بھی خصوصی سیشن ہوگا اور وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








