اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال اور بچوں سے زیادتی کے واقعات تشوشناک ہیں، بدقسمتی سے موبائل واقعات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔
کوئی ایک ادارہ منشیات اور زیادتی کے واقعات پر قابو نہیں پاسکتا، والدین، ٹیچرز اور علما کرام سمیت پوری قوم اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’زندگی ایپ ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات ہماری نواجواں نسل کو تباہ کر رہی ہے پہلے یونیورسٹیوں میں بچوں کو ڈرگز دی جاتی تھی اب سکولوں تک یہ پھیل گئی ہے اور بچوں کو منشیات کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے لیکن جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے اس کے خلاف جہاد شروع کر رکھا ہے اور ہم پورے زور کیساتھ ایمرجنسی بنیادوں پر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی ایک ادارہ منشیات فروشوں کو شکست نہیں دے سکتا اس جہاد میں ساری قوم کو شامل ہونا ہوگا جب قوم فیصلہ کر لیتی ہے تو تب وہ معاشرہ جیت سکتا ہے، یہ جو زندگی ایپ ہے اس کے ذریعے ہم ماں، باپ کو آگاہی کریں گے اور سکولوں کے ٹیچرز اور علماء کرام منشیات کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے 9لاکھ 41ہزارویب سائٹس کوبلاک کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








