کانز فلم فیسٹیول کے 78ویں ایڈیشن کے منتظمین نے گرینڈ تھیٹر لومئیر میں ہونے والی گالا اسکریننگز کے لیے شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے جو 13 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گا۔
منتظمین کے مطابق ریڈ کارپٹ پر “برہنگی” یا نیم عریاں لباس کی مکمل ممانعت کر دی گئی ہے جس کی وجہ “وقار” اور “شائستگی” کو قرار دیا گیا ہے۔
کانز فلم فیسٹیول 2025 کے سرکاری دستاویز کے مطابق گالا اسکریننگز میں شریک فنکاروں کے لیے رات کی تقریبات کے موزوں لباس کو لازم قرار دیا گیا ہے س میں خواتین کے لیے لمبی شام کی پوشاک اور مردوں کے لیے سیاہ سوٹ یا ٹکسیدو شامل ہے۔
دستاویز میں مزید وضاحت کی گئی ہے “رات 7 بجے اور 10 بجے کے درمیان ہونے والی گالا اسکریننگزجن میں فلمی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، ان کے لیے شام کا رسمی لباس لازم ہے۔
متبادل طور پر خواتین چھوٹی سیاہ لباس، کاک ٹیل لباس، سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ، یا خوبصورت بلاؤز کے ساتھ سیاہ پینٹ پہن سکتی ہیں۔
جوتوں میں ایڑھی کے ساتھ یا بغیر کی خوبصورت سینڈل کی اجازت ہوگی لیکن کھیلوں کے جوتے (سنیکرز) پر پابندی ہو گی۔
مردوں کے لیے سیاہ یا نیوی نیلا سوٹ، ساتھ میں بو ٹائی یا گہرے رنگ کی ٹائی مناسب ہو گی۔
اس کے علاوہ ٹوٹ بیگز، بیک پیکس اور بڑے بیگز لانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ ان کے لیے اسٹوریج لاکرز گار میریٹائم کے قریب دستیاب ہوں گے، جو رات 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
دستاویز میں خاص طور پر بہت بڑی یا دُم دار (ٹرین والی) لباس کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، کیونکہ یہ مہمانوں کی آمدورفت اور تھیٹر میں نشستوں پر بیٹھنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
منتظمین نے واضح طور پر کہاکہ “ریڈ کارپٹ پر، یا فیسٹیول کے کسی اور حصے میں کسی بھی قسم کی برہنگی کی اجازت نہیں ہو گی۔ایسے ملبوسات جو مہمانوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالیں، خاص طور پر لمبی دُم والے لباس قابل قبول نہیں ہوں گے۔”
The Cannes Film Festival is banning nudity on the red carpet and introducing a “decency” dress code. Anyone not respecting the dress code will be denied entry onto the red carpet. pic.twitter.com/cBGXV7rHfo
— Brittany Hugoboom (@BritHugoboom) May 12, 2025
کانز فلم فیسٹیول 2025 میں اس بار بھارت کی شاندار شرکت متوقع ہے۔ ایشوریا رائے بچن، عالیہ بھٹ، پایل کپاڈیا، شرمیلا ٹیگور، جھانوی کپور، ایشان کھٹر، کرن جوہر، نیرج گھایوان اور اروشی روٹیلا ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے۔
اس کے علاوہ، ’ہوم باؤنڈ‘، ’آرانیر دن راتری‘ اور ’تنوی دی گریٹ‘ جیسے بھارتی فلمیں بھی اس فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








