پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک حیسن 26 مئی سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کئی درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہم نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے لیے مائک حیسن کا انتخاب کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ مائیک حیسن اپنے تجربے سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو ایک نئی شکل دیں گے۔
یاد رہے کہ مائک حیسن پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








