امریکی شہر لوئیول، کینٹکی میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی محکمہ دفاع کے واحد سرچ اینڈ ریسکیو کتے، کینی، کو اس کی ریٹائرمنٹ پر اعزازات سے نوازا گیا۔
کینی کی ریٹائرمنٹ کے بعد، اس کے نئے مالک کو اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محکمہ دفاع نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کینی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی آرام دہ اور خوشگوار ہو۔
ایک کتے کو میڈل دینا جانوروں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے ساتھ انسانوں کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ کینی جیسے کتوں کی خدمات کو سراہنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ انعام یافتہ کتے کینی نے چھ بار امریکی ریاستوں میں ہونے والی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
کینی کی اس خدمات کے اعتراف میں محکمہ دفاع نے اسے ایک خصوصی تقریب میں میڈل اور دیگر اعزازات دیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








