اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا غزہ کیلئے انتہائی سخت لب و لہجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بی بی سی)

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایسے ممالک کی تلاش میں ہیں جو کہ غزہ کے شہریوں کو قبول کرنے پر آمادہ ہوجائے۔

نیتن یاھو نے انتہائی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے پوری قوت سے غزہ میں جنگی محاذ مزید گرم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں کے انخلاء کی بات کی ۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ہم ایسے ممالک کی تلاش میں ہیں جو غزہ کے لوگوں کو قبول کریں کیونکہ فوج  چند دنوں میں پوری قوت کے ساتھ غزہ میں داخل ہو گی۔

یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مکمل حملے کی تیاری کا عندیہ دیا جا چکا ہے۔

بنجمن نیتن یاھو نے زور دے کر کہا کہ انہیں ایسا کوئی منظرنامہ نظر نہیں آتا جس میں اسرائیلی فوج اس جنگ کو روکے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اس سے قبل ایک متنازع منصوبے کا اعلان کرچکا ہے جس کے تحت غزہ کے شہریوں کو “رضاکارانہ” طور پر دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

یہ عمل دراصل ایک منظم جبری ہجرت ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ بھی ساتھ دینے پر آمادہ نظر آرہے ہیں اور دنیا بھر میں اسرائیل کو اس پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Posts