امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام کے خلاف تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے کا موقع ملے گا۔
امریکی صدر نے اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں پڑاؤ سعودی عرب ڈالا جبکہ آج وہ قطر پہنچیں ہیں، سعودی عرب میں انہوں نے شام کے خلاف باقی ماندہ تمام پابندیاں بھی اٹھانے کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں شام کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا حکم دوں گا تاکہ انہیں اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے کا موقع دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، جو ایک طویل عرصے سے بدترین حالات سے گزر رہا ہے۔
شامی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے مستقبل کے لیے کچھ خاص دکھائیں۔ اب شام کے لیے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ شامی احمد الشرع جو ’القاعدہ‘ کے سابق کمانڈر ہیں،انہوں نے دسمبر میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی افواج کی قیادت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








