بدبخت بیٹوں نے چھریوں کے وار کرکے باپ کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاش ٹھکانے لگانے کے دوران پکڑے گئے، علامتی فوٹو

کراچی میں قتل کی سامنے آئی ایسی لرزہ خیز واردات جسے سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے، دو سگے بیٹوں نے مل کر باپ کو چھریوں کے وار سے اس بات پر قتل کردیا کہ وہ کمانے کے لئے کہتا تھا۔

کراچی پولیس کے مطابق ایک بد بخت ملزم نے بتایا کہ والد سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا، واردات کے بارے میں بد بخت شخص نے بتایا کہ باپ کو پہلے کھانا کھلایا، اس کے بعد ایک بھائی نے منہ پر تکیہ رکھا، دوسرے نے تیز دھار چھرے سے 17 وار کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی، مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتول کا نام خاور تھا، وہ پیشے سے حکیم اور میر پور خاص سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts