ٹک ٹاک نے نہایت دلچسپ اور کارآمد فیچر شامل کردیا، جانئے استعمال کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پی آر ویک

ٹک ٹاک کی جانب سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کو اس طرح ایپ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا جیسا میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں کیا جا رہا ہے،مگر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے تجربات ضرور کیے جا رہے ہیں۔

اب ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اے آئی الائیو نامی فیچر صارفین کو کسی ساکت تصویر سے مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر ابھی ٹک ٹاک کے اسٹوریز فیچر میں موجود ہے۔

یہ فیچر کیسے استعمال کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک تصویر پوسٹ کرنا ہوگی (ایپ کے ان باکس سے اس تک رسائی ممکن ہے) اور پھر نئے اے آئی الائیو آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ آپشن آپ کو میک دس فوٹو کم الائیو پر لے جائے گا جہاں مختلف تحریری پروموٹس پہلے سے موجود ہوں گی جن میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے یا آپ اپنی مرضی کے مطابق ہدایات دے سکتے ہیں۔

ان پروموٹس سے تصویر کسی دلچسپ مختصر ویڈیو میں تبدیل ہو جائے گی۔ یہ ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور منفرد فیچر ثابت ہوگا جسے وہ اسٹوریز کے لیے انوکھی یا مضحکہ خیز ویڈیوز تیار کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Posts