علمائے دین کے قاتلوں کو 4 بار پھانسی، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

علمائے دین کے قاتل ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 بار پھانسی جبکہ شریک ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کے قاتلوں کو 4 بار پھانسی اور 4 بار عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے دونوں مجرمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 5، 5 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ محسن عباس عرف پاگل کو 40 لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتولین کے اہلخانہ کو دینے کا حکم دیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالت نے سید عباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کو بری کردیا جبکہ مجرم عباس عرف عاشر کو سندھ اسلحہ ایکٹ میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پولیس نے فیصلے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کیخلاف قاری حمد اللہ نے 23 اگست 2016 کو گلشن اقبال میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

Related Posts