کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رحجان غالب رہا ہے، 100 انڈیکس ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 19 ہزار 961 پر ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پورے سیشن میں خریداری دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 ہزار 425 یعنی کہ ایک اعشاریہ 2 فیصد کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 961 پر بند ہوا۔
بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیے جانے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے قبل اسٹاک ایکسچینج پر نیا ٹیکس نہ لگائے جانےکی اطلاع پر تیز ہوگیا۔
حصص بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔
تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں۔ انڈیکس میں بھاری اسٹاکس جیسے کہ این آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








