وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے پانچ نہیں بلکہ 6 جنگی جہاز تباہ کیے ہیں جس میں 3 رافیل بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جہاز مار گرائے ہیں اور جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے بھارت اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ابھی ہم نے ایک شان دار پریزینٹیشن لی اس میں صحیح صورت حال سامنے آئی اور آج میں قوم کو بلاخوف و تردید یہ بتا سکتا ہوں کہ ان شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے ہیں اوراس کے ساتھ ڈرونز بھی مارے۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 مئی سے لے کر 10 مئی کے جو دن گزرے ہیں اور 10 مئی کو اختتام سے پہلے پوری دنیا کو آپ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شان دار فتح پہلے ہمیں کبھی نصیب نہیں ہوئی اور اس شان دار فتح سے نہ صرف دنیا کی سوچ تبدیل کردیا بلکہ خطے اورپوری دنیا میں توازن کو تبدیل کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








