سوشل میڈیا کے معروف انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں اور اس بار وجہ بنی ہے اُن کی اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ نازیبا اور تضحیک آمیز رویہ، جو انہوں نے اپنے تازہ وی لاگ میں پورے خاندان کے سامنے اپنایا۔
حال ہی میں اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں رجب بٹ اور ان کا خاندان ایک ریسٹورنٹ میں دیسی، چائنیز، اطالوی اور کانٹی نینٹل کھانوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک لمحہ ایسا بھی آتا ہے جب رجب بٹ اپنی بیوی ایمان کو طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ وہ کھڑے ہو کر ان کا پُرتپاک استقبال کرے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
لوگوں نے ایمان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باادب اور شائستہ لڑکی ہے، اور اس کے ساتھ ایسا رویہ سراسر غیر مناسب ہے۔
یوٹیوب وی لاگ پر ایک صارف نے لکھا: “میرا دل ایمان کے لیے رو رہا ہے، میں نے رجب بٹ سے نفرت کرنا شروع کر دی ہے۔” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: “وہ شوہر کے طور پر تو ناکام ہے، ہاں ایک اچھا بیٹا، بھائی اور دوست ہو سکتا ہے۔” کسی نے کہا: “ایمان ایک تعلیم یافتہ اور بااخلاق لڑکی ہے، وہ ایسی تضحیک کی مستحق نہیں۔”
ایک اور تبصرہ تھا: “والدین اور خاندان کا احترام ضروری ہے لیکن اسلام بیوی کے ساتھ عزت سے پیش آنے کا بھی حکم دیتا ہے۔” کسی نے شکوہ کیا: “رجب بٹ سب کو اہمیت دیتا ہے، سوائے ایمان کے۔ ہر بار وہ اسے نظر انداز کرتا ہے۔” ایک صارف نے ایمان کی برداشت کو سراہتے ہوئے لکھا: “سلام ہے تمہاری صبر پر، تم بہت کچھ برداشت کر رہی ہو۔” ایک اور تبصرہ: “یہ حقیقت ہے کہ وہ اپنی بیوی سے انتہائی غیر عزت دارانہ رویہ اختیار کرتا ہے۔”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








