وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا علاج کروانا چاہیے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو “بزدار ٹو” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اکڑ اس طرح کی ہے جیسے ملک میں ڈالر 200 روپے، پیٹرول 150 روپے اور روٹی 10 روپے کی ہو گئی ہو۔
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ مریم نواز صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں اور اگر انتخابی ڈبے کھولے جائیں تو وہ پنجاب اسمبلی میں نہیں بلکہ رائے ونڈ محل میں ہوںگی ۔
فیصل واؤڈا کے بیان پر جب وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو خود کونسلر بننے کا اہل نہیں، اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ۔ وہ دراصل ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتی ، ایسے شخص کی حالت پر رحم کھاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








