آج بدھ 21 مئی 2025: اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold gains Rs1,300 per tola in local market, tracks international increase
FILE PHOTO

پاکستان میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 342800 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ کاروباری روز 342500 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 293638 روپے سے بڑھ کر 293895 روپے ہو گئی۔

22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 236 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 269413 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، جو بالترتیب 3410 روپے اور 2923 روپے پر بند ہوئیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3241 ڈالر سے بڑھ کر 3244 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ چاندی کی قیمت 32.52 ڈالر پر برقرار رہی۔

Gold prices in Pakistan today-May 21, 2025:

City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi Rs342,800 Rs. .293,895
Islamabad Rs342,800 Rs. .293,895
Lahore Rs342,800 Rs. .293,895
Multan Rs342,800 Rs. .293,895
Peshawar Rs342,800 Rs. .293,895

Related Posts