حکومت یتیموں کا سہارا بنے گی! خیرپختونخوا میں مرحومین کے اہل خانہ کو کتنے پیسے ملیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

KP Unveils Welfare Scheme for Families of Deceased Household Heads
ONLINE
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک نئی لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد ان خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنا ہے جن کے کفیل وفات پا چکے ہوں۔
خیبرپختونخوا کے معاونِ اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی کابینہ نے اس فلاحی انشورنس پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی ہے جس پر ہر سال تقریباً 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت اگر کسی گھرانے کا سربراہ انتقال کر جائے، تو اس کے اہل خانہ کو فوری مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مشکل وقت میں سہارا حاصل کر سکیں۔
ایسے گھرانوں کے لیے جن کے مرحوم سربراہ کی عمر 60 سال سے کم ہو، حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی جبکہ ایسے خاندان جن کے مرحوم کفیل کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہو، انہیں 5 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
یہ اسکیم صوبے میں فلاحی اقدامات کے تسلسل کا حصہ ہے جس کا مقصد عام شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنا اور غم کے لمحات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔

Related Posts