میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تربیت لینے والے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں اسکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان دونوں شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین جلد کیا جائے گا۔ 

Related Posts