بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے بینکس اے ٹی ایم باتھ میں پناہ لینی شروع کردی ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں لوگ خوفناک گرمی کی لہر کے دوران طویل بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے اے ٹی ایم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
اتر پردیش کے شہر جھانسی میں شدید گرمی اور طویل بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جینتی کشواہا نامی خاتون اور ان کے تین بیٹے اے ٹی ایم بوتھ میں سوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم یہاں پر ہیں کیونکہ یہاں بجلی ہے، ہم کہاں جائیں؟ ہمیں رات یا صبح کے اوقات میں بجلی نہیں مل رہی، اس لیے پورے خاندان کے ساتھ گرمی سے نجات کے لیے اے ٹی ایم میں آرام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جھانسی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث نہ صرف گرمی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں بلکہ پانی کی کمی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی خلل آ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








