ٹی وی اینکر ندا یاسر نے امتحانات میں نقل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے پکڑے جانے پر ٹیچر کی جانب سے کلاس روم میں بے عزتی کا قصہ سنایا۔
ٹی وی اینکر ندا یاسر نے کہا کہ اسکول میں بہت بے وقوفی کے ساتھ نقل کی، انہوں نے بتایا کہ میں نے مطالعہ پاکستان کے مضمون میں بھی نقل کی تھی۔
ندا نے کہا کہ پاکستان اسٹڈیز کا ٹیسٹ تھا لہٰذا میں نے سوچا کہ اتنے لمبے جواب کون یاد کرے، یہی سوچ کر میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا مگر نقل کے دوران پکڑی گئی جس پر ٹیچر نے پوری کلاس کے سامنے کہا کہ ندا شرم کرلو چیٹنگ کرنا تو سیکھ لو۔
ندا یاسر نے بورڈ کے امتحانات میں بھی مطالعہ پاکستان کے پیپر میں 5 سالہ گیس پیپر سے نقل کی تاہم اس دوران بھی پکڑی گئی جس پر میں نے ان کی بہت منتیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیچر فائیو ایئر لیتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی لاؤ میں چیٹنگ نہیں کرنے دوں گی، اس کے بعد میں نے ٹیچر سے کہا ایسا نہ کریں میں فیل ہوجاؤں گی، پھر بعد میں جو سمجھ میں آیا وہی لکھ دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








