بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے حوالے سے رضامندی جاننے کیلئے کھلاڑیوں سے رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Source: google
BCB

لاہور: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے رضامندی جاننے کے لئے کھلاڑیوں سے رابطہ کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے کھلاڑیوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ان سے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کی رائے سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں متوقع ہے۔ فیصلہ مثبت ہونے کی صورت میں ٹیم کی روانگی 18 جنوری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پوائنٹس کی جنگ جاری، پاکستان کی تیسری پوزیشن برقرار

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کو جنوری، فروری میں دورہ پاکستان کرتے ہوئے 3 ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پہلے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے اور ٹیسٹ میچز کے حوالے سے بعد میں بات کرنے کا موقف اپناتے رہے ہیں۔

Related Posts