وینا ملک اور ببرک شاہ کی محبت کی عمارت بننے سے پہلے ہی زمیں بوس ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ماضی کے معروف اداکار اور گلوکار ببرک شاہ نے بالآخر اداکارہ و میزبان وینا ملک کے ساتھ اپنی مبینہ محبت اور شادی نہ ہونے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان رشتہ اس وقت ختم ہوا جب وینا کسی اور کی طرف مائل ہو گئی تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ ہم دونوں نے شادی کا ارادہ کیا تھا، یہاں تک کہ مشترکہ طور پر ایک جائیداد بھی خریدی گئی تھی لیکن حالات بدل گئے۔ وینا کی دلچسپی کسی اور میں ہو گئی اور اسی مقام پر ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

ببرک شاہ نے ان افواہوں کی بھی وضاحت کی جن میں کہا جاتا رہا کہ وینا ملک نے انہیں گھر تحفے میں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا: ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وینا نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی۔ ہم نے شادی کی نیت سے مل کر زمین خریدی تھی، کیونکہ میں محمد علی اور زیبا کی جوڑی سے متاثر ہو کر ویسا ہی ایک ’علی زیب‘ گھر بنانے کا خواہشمند تھا۔

ببرک شاہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ بعد میں ان دونوں کے درمیان بریک اپ ہو گیا تاہم وہ زمین آج بھی مشترکہ ہے۔ دس سال میں نے وہ گھر اکیلے ہی مکمل کروایا اور آج میں اسی میں مقیم ہوں، لیکن کاغذات کے مطابق آدھی زمین وینا ملک کی ہے۔

یاد رہے کہ ببرک شاہ اور وینا ملک کا تعلق ماضی میں میڈیا کی خاص توجہ کا مرکز رہا، اور اب ایک دہائی بعد اس تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی ہے محبت کی عمارت بننے سے پہلے ہی زمیں بوس ہو گئی۔

Related Posts