پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی سیریز کا آغاز آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی سی بی)

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔ تمام میچز ایک ہی مقام پر 28 مئی، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔

میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔ پاکستانی کپتان آغا سلمان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا حتمی انتخاب کوچ کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا، اور ہر ٹیم کو سنجیدہ لینا چاہیے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی بھی حریف آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا۔

ادھر بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور وہ پاکستان کے خلاف بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے 2020 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے چار میں سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے تھے، جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Related Posts