کرکٹر حسن علی کی والدہ سے مسلح ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کی والدہ کو اسلحہ بردار موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا۔ واقعہ گجرانوالہ کے نواحی علاقے لدھی والا وڑائچ میں پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حسن علی کی والدہ ایک بازار کا رخ کر رہی تھیں جب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے انہیں راستے میں روک کر زبردستی ان کا پرس چھین لیا، جس میں 23 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی معلومات پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور باقاعدہ ایف آئی آر متاثرہ خاندان کی جانب سے شکایت ملنے پر درج کی جائے گی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

ادھر، حسن علی کے بھائی نے بھی اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی ان دنوں بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Related Posts