پاکستانیوں کیلئے قطر میں ٹیچنگ کے شاندار مواقع، مراعات اور اپلائی کا طریقہ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

بیرون ملک پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے پاکستانی اساتذہ کے لیے قطر میں تدریسی مواقع کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار نمبر 157 کے مطابق مندرجہ ذیل اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں:

انگلش ٹیچر (ثانوی سطح – آئی جی سی ایس ای)

گلوبل سٹیزن شپ ٹیچر (پرائمری سطح – سماجی علوم)

کنڈرگارٹن / ہوم روم ٹیچر

اہلیت کے لیے امیدوار کے پاس متعلقہ مضمون میں دو سالہ بیچلر ڈگری کے بعد ماسٹر ڈگری، یا چار سالہ بیچلر ڈگری ہونی چاہیے۔

ساتھ ہی تین سے پانچ سال کا تدریسی تجربہ درکار ہے، ترجیح ان افراد کو دی جائے گی جنہیں برطانوی نصاب کے تحت تدریس کا تجربہ حاصل ہو۔

تنخواہوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

پرائمری اساتذہ: ماسٹر ڈگری پر زیادہ سے زیادہ 4,700 قطری ریال، جبکہ بیچلر ڈگری پر 4,300 ریال تک

سیکنڈری اسکول اساتذہ: ماسٹر ڈگری پر 4,900 ریال، بیچلر ڈگری پر 4,500 ریال تک

کنڈرگارٹن / ہوم روم اساتذہ: ماسٹر ڈگری پر 4,500 ریال، بیچلر ڈگری پر 4,100 ریال تک

منتخب امیدواروں کو تنخواہ کے علاوہ قیام، سفری سہولیات اور دیگر مراعات قطری لیبر قوانین کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ او ای سی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دیں:
https://oec.gov.pk

Related Posts