کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالبعلم کی موت، انکوائری بورڈ تشکیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالبعلم سالار کی موت کے معاملے پر وجوہات جاننے کے لیے تین رکنی انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ یہ بات جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں سامنے آئی۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ طالبعلم کی موت کے محرکات اور حالات کا جائزہ لے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے نتائج سالار کے والدین کے ساتھ بھی شیئر کیے جائیں گے۔

اس سے قبل مرحوم طالبعلم کے لواحقین نے کالج انتظامیہ کو سالار کی موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اہل خانہ کا مؤقف تھا کہ اسپتال کی واضح ہدایت کے باوجود طالبعلم کو آئی سی یو میں منتقل نہ کرنا ناقابل فہم ہے۔

Related Posts