عید پر بھی کام کرنا پڑے گا! حکومت نے چھٹیاں منسوخ کردیں، وجہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

No holidays for govt officials during Eid ul-Adha
FILE PHOTO

کراچی: سندھ حکومت کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس فیصلے کا مقصد عید کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے کے رجحان پر قابو پانا اور فوری عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنانا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر تمام ٹرانسپورٹ کرایے وہی لاگو ہوں گے جو حکومت نے منظور کیے ہیں اور کوئی بھی ٹرانسپورٹر عوامی ضرورت کو بنیاد بنا کر ناجائز منافع خوری نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ان کے سفر کو آسان، محفوظ اور سستا بنایا جائے۔

اگر فیلڈ افسران شکایت پر بروقت کارروائی نہ کریں تو شہری براہ راست ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں، جس کے لیے حکومت نے نمبر 03462522641 جاری کیا ہے۔

شرجیل میمن نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی بس یا ٹرانسپورٹ آپریٹر اگر زائد کرایہ لیتے ہوئے پایا گیا تو سندھ حکومت اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

حکومت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ سرکاری کرایے ہی ادا کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوراً اطلاع دیں تاکہ عید کے موقع پر عوام کو لوٹنے کی اجازت نہ دی جا سکے۔

Related Posts