واٹس ایپ کل سے کون سے موبائل فونز پر کام کرنا چھوڑ دے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

New WhatsApp features will save you from getting scammed
FILE PHOTO

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے زیرِ ملکیت مقبول ترین میسجنگ ایپ “واٹس ایپ” نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون 2025 سے بعض پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز پر اس کی سروس بند ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ کی یہ تبدیلی دراصل اس کی باقاعدہ اپڈیٹ سائیکل کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو جدید، محفوظ اور تیز تر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ پہلے یہ پابندی مئی 2025 میں نافذ ہونا تھی لیکن صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اس کی مہلت بڑھا کر یکم جون 2025 کر دی ہے۔

کن فونز پر واٹس ایپ بند ہو گا؟

وہ آئی فونز جو iOS 15 یا اس سے پرانے ورژن پر چلتے ہیں، اور وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں Android 5.0 یا اس سے پرانے ورژن موجود ہیں، یکم جون کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق آئی فون 5 ایس، آئی فون 6، آئی فون 6 پلس، آئی فون 6 ایس، آئی فون 6ایس پلس، آئی فون ایس ای( فرسٹ جنریشن) جبکہ اینڈرائیڈ فونز میں سام سنگ گلیکسی ایس 4، سام سانگ گلیکسی نوٹ3، سونی ایکسپریا زیڈ 1، ایل جی گی 2، ہوائی اسینڈ پی 6، موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، موٹرولا ریزر ایچ ڈی اور موٹو ای 2014 شامل ہیں ۔

اگر آپ کا موبائل فون ان میں شامل ہے تو سب سے پہلے یہ چیک کریں کہ آیا آپ کے فون پر سافٹ ویئر اپڈیٹ کا آپشن موجود ہے یا نہیں۔ اگر آپ iOS 15.1 یا Android 5.1 یا اس سے جدید ورژن پر اپڈیٹ کر سکتے ہیں، تو واٹس ایپ چلتا رہے گا۔

البتہ اگر اپڈیٹ ممکن نہ ہو، تو بہتر ہوگا کہ آپ اپنی چیٹس کا بیک اپ لے لیں۔ اینڈرائیڈ صارفین گوگل اکاؤنٹ اور آئی فون صارفین iCloud کے ذریعے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھ سکتے ہیں تاکہ نئے فون پر منتقل کیا جا سکے۔

واٹس ایپ کا یہ اقدام اگرچہ پرانے فون رکھنے والے صارفین کے لیے ایک مشکل ہو سکتا ہے، لیکن یہ پلیٹ فارم کو تیز، محفوظ اور نئے فیچرز کے لیے تیار رکھنے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔

Related Posts