خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ گھر کے اندر ہوا، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا یا گھر میں ہینڈ گرینیڈ پھینکا گیا۔
بم ڈسپوزل ٹیم ثبوت اکٹھے کر کے حتمی رپورٹ تیار کرے گی، تاہم اس وقت دھماکے کی اصل نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








