بینک کب سے کب تک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک نے مراسلہ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے پی پی

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ  پر جمعہ تا پیر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 06 جون  تا 09 جون، 2025ء (بروز جمعہ تا پیر)  عام تعطیلات کے سبب بند رہے گا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق ملک بھر میں 6 تا 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔

اس سے قبل بلوچستان کی حکومت نے بھی صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ حکومت بلوچستان  نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

Related Posts