کراچی کے علاقے ماروی پور میں پھندے سے لٹکی ہوئی لاش کی گتھی سلجھ گئی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی نکلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے، جو عیدگاہ تھانے میں منشیات کے کیس میں گرفتار تھا اور اسے 30 مارچ 2022 کو ملیر جیل بھیجا گیا تھا۔
حالیہ دنوں آنے والے زلزلے کے دوران 214 قیدی ملیر جیل سے فرار ہو گئے تھے۔ اب تک 119 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 95 تاحال مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق فرار کے بعد رضا روپوش ہو گیا تھا اور آخرکار اس کی لاش ماروی پور کے ایک گھر سے ملی، جہاں وہ پھندا لگا کر خودکشی کر چکا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








