غزہ انسانی خون سے رنگین! عید کے روز اسرائیلی بمباری سے 42 بے گناہ فلسطینی قربان

تازہ ترین

تازہ ترین

Gaza bleeds again: 42 Palestinians martyred on Eid
FILE PHOTO

عید کے مقدس دن پر غزہ ایک بار پھر لہو لہان ہو گیا، اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عیدالاضحی کے موقع پر جب دنیا بھر کے مسلمان خوشی اور قربانی کا دن مناتے ہیں، ا س موقع پر بھی غزہ کے عوام پر غم، بربادی اور ماتم کی چادر تانی گئی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ کے علاقے پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 11 عام شہری شہید ہوئے جس سے محصور فلسطینی علاقے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

دوسری جانب خان یونس میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کی جانب سے جوابی حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ اس خطے میں جاری خونی چکر اور پرتشدد کشمکش کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ہر روز انسانی جانوں کی قیمت پر جنگ جاری ہے۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق، حالیہ اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 54ہزار 677 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

عالمی برادری اب بھی منقسم دکھائی دیتی ہے جبکہ غزہ کے مظلوم عوام عید جیسے بابرکت موقع پر بھی سکون سے محروم ہیں۔

فائر بندی اور انسانی امداد کی عالمی اپیلوں کے باوجود اسرائیلی بمباری جاری ہے، اور عید کی خوشیوں کی جگہ غم، آہ و بکا اور ایمبولینسوں کے سائرنوں نے لے لی ہے۔

Related Posts