عائزہ خان کی عید کی پوسٹ میں سوئٹزر لینڈ کے سفر کی خواہش کا اشارہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Ayeza Khan’s Eid post hints at desire for Swiss trip
ONLINE

پاکستان کی دوسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی عید کی مصروف صبح کی جھلک دکھائی، جن میں گھریلو کام کاج اور ناشتہ تیار کرنے کے مناظر شامل تھے۔

ان پوسٹس میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی تصویر منی پلانٹ کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن درج تھا:”امی کہتی ہیں منی پلانٹ پیسے لاتا ہے، میرا سوئٹزرلینڈ کا سفر اب بھی باقی ہے!

یہ ہلکے پھلکے انداز میں کی گئی پوسٹ گویا سوئٹزرلینڈ میں تعطیلات کی خواہش کا اظہار کرتی ہے جو ممکنہ طور پر ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کے لیے اشارہ ہو سکتی ہے۔

اس پوسٹ سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا منی پلانٹ سے دولت نہ سہی، مگر سوئس الپس کی سیر کا وقت ضرور آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ عائزہ خان نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2009 میں ڈرامہ “تم جو ملے” سے اداکاری میں قدم رکھا تاہم 2013 کا ڈرامہ “پیارے افضل” ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جس نے انہیں ناقدین کی داد اور مقبولیت دونوں دلائی۔

وہ مختلف النوع کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں، جن میں “میری ذات ذرہ بے نشاں”، “کوئی چاند رکھ”، “میرے پاس تم ہو”، اور “چپکے چپکے” جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

انہوں نے 2021 میں “چپکے چپکے” اور 2023 میں کامیاب ڈرامہ “میں” میں اپنی جاندار مزاحیہ اداکاری اور جذباتی گہرائی کا مظاہرہ کیا۔

عائزہ خان کو متعدد ہم ایوارڈز اور لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے اعزازات مل چکے ہیں۔ وہ اپنی فیشن سینس کے لیے بھی مشہور ہیں، اور اکثر فیشن میگزینز کے سرورق اور ریمپ شوز پر جلوہ گر ہوتی ہیں۔

ان کے شوہر دانش تیمور نے بھی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، اور 2005 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ شروع میں معاون کردار ادا کرنے کے بعد جلد ہی مرکزی کرداروں میں نظر آنے لگے۔

Related Posts