ایران کا بھرپور ردعمل، تل ابیب پر ڈورن کی برسات، اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ

تازہ ترین

تازہ ترین

(ایرانی میڈیا)

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی سرزمین پر 100 ڈرونز (یو اے ویز) کے ذریعے بڑا حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے حملے کے ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران نے ہمارے خلاف 100 ڈرونز لانچ کیے، جنھیں ہدف تک پہنچنے سے قبل فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملوں کے دوران ایرانی عسکری قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف، پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور ایمرجنسی کمانڈ کے سربراہ مارے گئے ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ رات ایران کے مختلف علاقوں میں وسیع فضائی حملے کیے، جن کا ہدف ایران کا جوہری پروگرام اور دیگر درجنوں عسکری تنصیبات تھیں۔ ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Posts