واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان سفارتی ہلچل کے باوجود امریکا نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کو ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اس حملے میں شامل نہیں تھے، ہماری اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج اور مفادات کا تحفظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ حملہ اپنے دفاع کے نام پر خود سے کیا اور واشنگٹن کو بعد میں مطلع کیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ دوسری جانب ادھر امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس غیرمعمولی صورتحال پر غور کے لیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








