پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ دوسروں کے تنازعات کی بھاری قیمت ہمیں دینی پڑتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سربراہِ مملکت ہونے کا اچھا ثبوت دیا، انہوں نے ایران امریکا کشیدگی پر معقول ردِ عمل دیا ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پاکستان کوایسے تنازعات میں ہمیشہ سے گھسیٹنے کا رجحان رہا ہے جس کا نتیجہ ہمیں آخر میں سب سے زیادہ تکالیف سہہ کر بھگتنا پڑتا ہے۔
مہوش حیات نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مثبت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معقول مؤقف اپنایا جبکہ عسکری خطرے کے خلاف عالمی برادری کو اسی طرح کا پیغام جانا چاہئے۔
This is a very sensible stance by our Prime Minister Imran Khan who is proving to be a great statesman. Common sense has to prevail over sabre-rattling. History has shown that these conflicts always tend to drag Pakistan in, who then ends up suffering the most. #IranvsUSA https://t.co/Fo2TQ2h9zV
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم ہدایات دیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرخارجہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں ۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی آرمی چیف اور وزیرخارجہ کو ہدایات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








