جعفر ایکسپریس پر بم حملہ، ٹریک کو نقصان، 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Bomb blast derails Jaffar Express in Jacobabad
FILE PHOTO

جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں ایک طاقتور بم دھماکے کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ریل ٹریک کو نقصان پہنچا اور ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس، ریلوے پولیس اور ریلوے کی مرمتی ٹیموں کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاکہ واقعے کی تحقیقات اور بحالی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔

 

پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شاہد عباس نے تصدیق کی کہ جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ روہڑی سے ایک ریسکیو کرین جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جبکہ سکھر میں موجود ریلوے ڈویژنل آفس کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

Related Posts