مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کیلئے نامزد

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرز کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔

مومن ثاقب ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرز کے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح  دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔

ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد  ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا  کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔

یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرز اور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات اور کامیاب حکمتِ عملی کا تبادلہ کیا جا سکے۔

ٹک ٹاک کری ایٹرز کے باضابطہ وفد کا حصہ بننے کے باعث مومن ثاقب کو خصوصی پروگراموں، وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور ٹک ٹاک کی میزبانی میں ہونے والے پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اس پورے ہفتے میں وہ نہ صرف ٹک ٹاک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے بلکہ عالمی سطح کے انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے مومن ثاقب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:  ”لاہور میں لمحات کو قید کرنے سے لے کر کانزکے ریڈ کارپٹ پر کہانیاں سنانے تک – میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان اور اس کی کری ایٹرزکمیونٹی کےتنوع اور تخلیقی توانائی کی نمائندگی کر رہا ہوں!   خواہ  وہ  فنکار ہوں، کہانی سنانے والے یا معلمین – ٹک ٹاک ہر قسم کے تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور ہر کری ایٹر کو دنیا کے سامنے اپنے خیالات اور صلاحیتوں کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اور میرا یہاں ہونا —اُن سب کے لیے ہے!“

Related Posts