ہلکی بوندا باندی! کراچی کا موسم خوشگوار، آج شہر میں درجہ حرارت کتنا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi weather outlook, September 17, 2025
FILE PHOTO

کراچی میں آج صبح موسم نے خوشگوار رخ اختیار کیا جب مطلع ابر آلود رہا اور متعدد علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے فضا مہک گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج اور کل کراچی میں صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مجموعی طور پر مطلع جزوی ابرآلود اور ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوب مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ادھر قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران متوقع بارش، آندھی اور گرج چمک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کے ساتھ تیز ہواؤں اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کمزور درختوں، کچے مکانات اور ناقص تعمیرات کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں محفوظ اور ڈھکے ہوئے مقامات پر پارک کریں جبکہ آندھی یا تیز ہواؤں کے دوران حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات کا خدشہ ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Related Posts