کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کا طویل عرصے سے جاری رشتہ شدید مشکلات اور تناؤ کا شکار ہو چکا ہے جس کی بنیادی وجہ ذاتی اور پیشہ ورانہ سطح پر پیش آنے والے مسلسل مسائل ہیں، خاص طور پر کیٹی پیری کا اپریل میں بلیو اوریجن کے ساتھ کیا گیا متنازع خلائی سفر اس کی بڑی وجہ مانا جارہا ہے۔
یہ سفر جو ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی منگیتر لارن سانچیز کی قیادت میں کیا گیا، ایک یادگار اور تاریخی لمحہ سمجھا جا رہا تھامگر خلا میں کیٹی پیری کے غیر معمولی رویے، جیسے بے وزنی کی حالت میں گُلِ داؤدی کو پکڑنا اور واپسی پر زمین کو چومنا، سوشل میڈیا پر مذاق اور میمز کی شکل میں وائرل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اورلینڈو بلوم نے اس پورے واقعے کو شرمناک اور بچکانہ قرار دیا جس سے کیٹی پیری کو گہری ذہنی اذیت پہنچی۔ ایک قریبی ذریعے کے مطابق کیٹی چاہتی تھی کہ اورلینڈو اس کی حوصلہ افزائی کرے۔ ذرا تصور کریں کہ کوئی خلا میں جائے اور اس کا شریکِ حیات متاثر ہی نہ ہو۔
اب دونوں کے درمیان ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے، 24 جون کو وینس میں ہونے والی جیف بیزوس اور لارن سانچیز کی شادی میں شرکت کا مسئلہ۔ اورلینڈو بلوم کو دعوت دی گئی ہے مگر کیٹی پیری سرکاری طور پر آسٹریلیا میں کنسرٹ مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہو رہیں تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے۔
ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹی کا خیال ہے کہ یہ دوست زیادہ اس کے ہیں، نہ کہ اورلینڈو کے۔ کیٹی اس بات سے اور زیادہ پریشان ہے کہ اورلینڈو اُس خلائی مشن کا مذاق اُڑا رہا ہے، جسے بیزوس اور سانچیز نے ممکن بنایا اور اب وہی شخص انہی کی شادی میں شرکت کے لیے پرجوش ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیٹی کے لیے یہ دوہرا معیار ناقابلِ قبول ہے۔ ان دونوں کا رشتہ پہلے ہی تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔
یہ بحران ایسے وقت میں آیا ہے جب کیٹی پیری اپنے کیریئر میں بھی مشکلات سے گزر رہی ہیں۔ ان کا نیا البم 143 جو ستمبر 2024 میں ریلیز ہوا، ناقدین اور مداحوں دونوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنا، یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے اسے مصنوعی ذہانت کی پیداوار قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








